لاہور(نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی جماعتوں پر عوام نے فل سٹاپ لگا دیا، ان جماعتوں کی سیاست عروج کی طرف نہیں بلکہ ختم ہونے جا رہی ہے۔جماعت اسلامی آئندہ منظر نامے میں عوام کیساتھ ، بھرپور اپوزیشن کریگی، پی ڈی ایم کی جماعتوں کو 100 سال بھی حکومت مل جائے ڈلیور نہیں کر سکتیں، نااہل حکمران جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہو چکیں، دھاندلی زدہ الیکشن سے قومی اور عوامی مسائل میں اضافہ ہوا۔ جماعت اسلامی آئندہ سیاسی منظر نامے میں عوام کے ساتھ ہو گی اور اپوزیشن کا بھر پور کردار ادا کرے گی، پہلے سے کہیں زیادہ اعتماد پر عوام کے شکر گزار ہیں، جماعت اسلامی اقتدار میں آئے گی تو ملک میں خوشحالی کا سورج طلوع ہوگا۔ دھاندلی کی پیداوار حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی۔ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے غربت انتہا کو پہنچ چکی اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ انسان کو مسائل سے نجات صرف اللہ کے احکامات پر عمل کر کے ہی مل سکتی ہے۔