• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم شہزاد الٰہی کو 20 سال قید اور 14 لاکھ روپے کی سزا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ملزم شہزادالہٰی کو 20 سال قید اور 14 لاکھ روپے کی سزا دی گئی، ملزم نے شکایت کنندہ کے بھتیجے احسن اقبال کو اٹلی بھجوانے کےنام پر 23 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ جو لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا، ملزم کے خلاف کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سپیشل جج سنٹرل ون گوجرانوالہ محمد نعیم شیخ نے مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم شہزاد الہی کو 20سال قید اور14لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید