• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری کی پارلیمنٹ نے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق کردی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نارتھ اٹلانٹک فوجی اتحاد نیٹو میں سوئیڈن کی شمولیت کے معاملہ پر ہنگری کی پارلیمنٹ نے سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق کر دی۔ 

بڈاپسٹ سے خبر ایجنسی کے مطابق ہنگری کے صدر کے دستخط کے بعد سوئیڈن نیٹو کا 32واں رکن ملک بن جائے گا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ہنگری نےسب سے آخر میں نیٹو اتحاد میں سوئیڈن کی شمولیت کی توثیق کی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور ترکیہ سمیت نیٹو میں31 ممالک شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید