کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیشن جج لاڑکانہ سید شرف الدین شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا.
ذرائع کے مطابق سیشن جج لاڑکانہ سید شرف الدین شاہ کا استعفیٰ سندھ ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا۔
استعفیٰ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایک سینئر جج کے منشی کے بیٹے کو سن کوٹے پر نوکری نہ دینے پر منشی نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ مطلوبہ شرط میڈیکل چیک اپ کے بغیر تقرر نامہ جاری کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار نے لینڈ لائن نمبر پر سینئر جج کے منشی کے بیٹے کو تقرر نامہ دینے کا کہا۔ میری تضحیک کیلئے لاڑکانہ میں ماتحت عدالتوں کے انسپیکشن کی رپورٹ وائرل کی گئی۔