• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کیخلاف مہم، صحافی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی اسد طور کو ایف آئی اے کی انکوائری میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی جبکہ ایف آئی اے کو پٹیشنر کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا مہم چلانے کے الزام میں ایف آئی اے نوٹس کیخلاف وی لاگر اسد طور کی درخواست کی سماعت پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ پٹیشنر کی وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نے اسد طور کو بلا کر آٹھ گھنٹے تک غیر قانونی حراست میں رکھا۔
اہم خبریں سے مزید