ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ جنگ )ڈیرہ اسماعیل خان میں ایڈیشنل سیشن جج کے مغوی بھائی کو قتل کردیاگیا، طارق حسین کی پنیالہ وانڈھا کریم سے قتل شدہ نعش برآمد ،مقتول کوزبردستی گاڑی میں ڈال کر اغواکیاگیاتھا، تھانہ پہاڑ پور کی حدود یامین کالونی کے قریب سے اغواءہونےوالے طارق حسین کی پنیالہ کے علاقہ وانڈھا کریم سے قتل شدہ نعش برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں بستی مقبول آباد پہاڑ پور کے رہائشی 59سالہ حاجی محمد بخش ولد حاجی گل محمد اعوان نے 365ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنی زیر تعمیر مارکیٹ بالمقابل سول ہسپتال پہاڑ پور میں موجود تھا کہ میرے بیٹے طارق حسین کا ذاتی ملازم احسان عرف ماما ولد افتخار ڈرائیور آیا اور بتایا کہ طارق حسین کو اس کے ذاتی مویشی فارم واقع یامین کالونی کے سامنے نامعلوم افراد زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے ہیں۔