• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت، ڈی سی اسلام آباد کی اپیل پر اعتراضات دور، کیس سماعت کیلئے 28 فروری مقرر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا اور بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کے عدالتی حکم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے اسے 28 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ پیر کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کیخلاف توہین عدالت کیس میں سنگل بنچ کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے اور عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے سنگل بنچ کے حکم نامے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ 

ملک بھر سے سے مزید