کوئٹہ ( آسٹاف رپورٹر )کوئٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کی کامیاب کارروائیاں ، منشیات فروش اور مفرور ملزم کو گرفتار جبکہ ون ویلنگ میں استعمال ہونے والی 5موٹرسائیکل قبضے میں لے لئے گئے ہیں پولیس کے مطابق ایس پی صدر آصف خان کی سربراہی میں ائیر پورٹ پولیس نے منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم داد سلیمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پختہ چرس برآمد کرلی جبکہ مفرور ملزم ضیا الدین کو گرفتار کر لیا جبکہ ائیرپورٹ روڈ پر تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والوں کے 05عدد موٹرسائیکل زیر دفعہ 550ض ف قبضہ پولیس میں لئے گئے۔