کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، سینئر نائب صدور چوہدری بابر، صابر راجپوت، میر محمد اسماعیل بنگلزئی،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ، اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ، ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگر نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کا سفر دوبارہ سے شروع ہوگیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) وفاق سمیت بلوچستان میں بھی حکومت بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 8فروری کے انتخابات میں پورے ملک میں عوام نے قائد نوازشریف اور ان کی پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پہلی خاتون رہنما ہیں جو کسی صوبے کی وزیراعلیٰ بنیں، اب پنجاب سمیت پورے ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز شروع ہوگیا عوام کی بہبود اور ان کی خوشحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر عوام کو خوشحال بنائیں گے۔