کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گوردت سنگھ روڈ پر دن دہاڑے ایک شخص سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لی گئی۔تفصیلات کے مطابق گوردت سنگھ روڈ پر دن کو گیارہ بجے کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح رہزنوں نے ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔متعلقہ پولیس اس سلسلے تفتیش شروع کردی ہے۔