پشاور (وقائع نگار )اہل سنت والجماعت پشاور کے رہنما اور ممبر میٹروپولیٹن اسمبلی چیئرمین عالم زیب فاروقی نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کونسل اجلاس کے دوران پشاور شہر کے تاریخی 11 دروازوں کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں سے منسوب کرانے کی قرارداد منظور ہونا خوش ائند ہے اور ائندہ نسلوں کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عظمت ان کی اسلام کے لیے قربانی اور امت مسلہ کو دین اسلام کے پہنچانے میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے کردار کو اجاگر کرنے میں کوششیں کرامت ثابت ہوں گی ۔