کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محمد عامر کے واقعے کا نوٹس لیا اور معاملہ فریقین کی باہمی رضامندی سے حل کرادیا۔ ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر نےکہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بے حد مشکور ہوں، جنہوں نے میرے اہل خانہ کے ساتھ تین دن پہلے ملتان اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیا اور مجھے فون کیا۔ بدھ کو سوشل میڈیا پرانہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی طور پر میری تمام غلط فہمی دور کردی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل محمد عامر نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے میچ کے دوران مبینہ طور پر کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے بدسلوکی کی ہے۔