حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد‘ کراچی اور ٹھٹھہ سمیت متعدد اضلاع میں متوقع طوفان بادوبار اں اور شدید ژالہ باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کرد میئر حیدرآباد کی جانب سے پیشگی انتظامات کی ہدایت‘ منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تینوں تعلقوں کےXENs کا اجلاس طلب کرلیا، طوفان کی متوقع تباہ کاریوں سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے موصول ہونے والے ہائی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج29فروری اور یکم مارچ کو حیدرآباد،کراچی،ٹھٹھہ، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور بد ین سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں طوفان بادوباراں، گرج چمک اور شدید ژالہ باری متوقع ہے۔