• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل227 شق 4؛ صوبائی انتخاب لڑنے والے سینیٹرز کی رکنیت پر سوال اٹھ گئے

اسلام آباد (فاروق اقدس/ تجزیاتی جائزہ) سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی، چیئرمین سینٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سمیت سرفراز بگٹی، مولانا عبدالغفور حیدری اور پرنس عمر احمد زئی کیا سینٹ میں اپنی نشستوں سے محروم ہوگئے ہیں .

یہ سوالیہ نکتہ قانون اور پارلیمانی امور کے ایک ماہر سینیٹر نے آئین کے آرٹیکل 227کی شق 4کے تناظر میں اٹھایا ہے جس کے تحت اگر کوئی سینیٹر کسی دوسرے ایوان کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے الیکشن لڑتا ہے تو کامیابی کی صورت میں پہلے ایوان میں اس کی نشست ازخود خالی ہو جاتی ہےصادق سنجرانی کے ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد اجلاس کی صدارت آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید