گوادر( نمائندگان جنگ+نیوزایجنسیاں) گوادر میں 30 گھنٹوں کے دوران 187 ملی میٹر بارش ہونے سےسینکڑوں مکانات پانی میں ڈوب گئےہیں شہر میں ہرجانب تباہی پھیلی ہوئی ہے لوگوں کو بڑی تعداد میں محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاہے گوادر کی قدیم آبادی میں شدیدبارش کے باعث مکانات رہائش کے قابل نہیں رہے مختلف علاقوں میں تین سے چار فٹ تک پانی کھڑا ہے پانی کو مشینری کے ذریعے نکالاجارہاہے جبکہ متاثرہ افراد میں کھانے کے ساتھ ضروری سامان بھی تقسیم کیاجارہاہے،آمدورفت کیلئے کشتیوں کااستعمال شروع، ایران سے سیلابی ریلہ آنے سے آبادی کو خطرہ‘مزید بارشوں کی پیشگوئی،تفصیلات کے مطابق بدھ کوکوئٹہ،دالبندین ،چاغی،نوشکی،پنجگور، گوادر،تربت،کیچ،زیارت،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہی۔