• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے چین سے 2 ارب ڈالر 7.1 فیصد شرح سود پر ادھار لیے ہوئے ہیں۔ پاکستان کو یہ رقم مارچ کے آخری ہفتے میں واپس کرنا تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے گزشتہ سال رول اوور پر لیے قرض پر سودکی مد میں 26.6ارب روپے ادا کیے۔ پاکستان نے یہ قرض چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے لے رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید