پشاور( نیوز رپورٹر ) پشاور ہائی کورٹ نے حکومت کو سینٹرل جیل پشاور سے نفسیاتی امراض کے ہسپتال بند کرنے اور تمام عملے و اثاثوں کو حیات آباد فاؤنٹین ہاؤس منتقل کرنے سے روک دیا۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل بینچ نے فرینڈز آف مینٹل ہیلتھ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار تنظیم ہسپتال میں دماغی صحت کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے اور اس کی مالی اعانت فراہم کرنے والی تنظیم ہے جس نے نفسیاتی ہسپتال کو سینٹرل جیل سے فاؤنٹین ہاؤس منتقل کرنے کو چیلنج کیا ہے۔درخواست گزار کی طرف سے سیف اللہ محب کاکاخیل اور نعمان محب کاکاخیل ایڈو وکیٹ پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئے کہ کیا نگران حکومت کے پاس ایسے فیصلے کرنے کا اختیار ہے۔