اسلام آباد (ایجنسیاں)نو منتخب قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز افتتاحی اجلاس ‘3 02نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا‘ سنی اتحادکونسل میں شامل تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں واپسی ‘ مخصوص نشستیں نہ دینے پراجلاس میں ہلڑ بازی ‘ شدید ہنگامہ ‘ اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ‘سنی اتحاد کونسل اورن لیگ کے ارکان آمنے سامنے‘ تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا ،’’دیکھو دیکھو کون آیا چور آیا چور آیا ‘‘ ، ’’جعلی مینڈیٹ نا منظور‘‘، ’’سب کا بیلی ،سب کا یار، قیدی نمبر 804 ‘‘ کے نعرے ‘مسلم لیگ (ن) کی جوابی نعرے بازی ‘جمشید دستی نے جوتا نکال کر ہوا میں لہرایا جس پر خواجہ آصف نے گھڑی نکال کر لہرائی ‘ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے نواز شریف کی طرف عمران خان کے چہرے سے مماثلت رکھنے والا ماسک اچھال دیا‘ماسک شہباز شریف کے کندھے سے ٹکرایا جسے امیر مقام نے کیچ کر لیا۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف کی ارکان کو خاموش رہنے کی تلقین کے باوجود ایوان میں شورشرابا جاری رہاجس پر اسپیکر نے اجلاس آج جمعہ کی صبح 10بجے تک ملتوی کردیا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا‘ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 6نکاتی ایجنڈا جاری کردیاجبکہ ایوان زیریں میں اتوار تین مارچ کو نئے وزیراعظم کا چناؤہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ی محمد خان اور شیرافضل مروت عمران خان کا ماسک پہن کر اسمبلی پہنچے۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی سنی اتحادکونسل کے ممبران نےا سپیکر ڈائس کا گھیراؤ اور حکمران اتحاد کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی‘اسپیکر کو کارروائی چلانا مشکل ہو گیا‘ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے بھی اپوزیشن کے خلاف شدید نعرہ بازی شروع کر دی‘ سنی اتحادکونسل کے ارکان عمران خان کی تصاویر لے کرایوان پہنچے اور "کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان" کے نعرے لگاتے رہے۔