کوئٹہ (نمائندگان جنگ)بلوچستان بھر میں بارش اور برفباری ،گوادر ڈوب گیا، خاران میں چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ،کوئٹہ گوادر ‘ جیونی‘ قلات‘ نوشکی‘ نوکنڈی‘ چاغی تربت ‘دالبندین پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جمعرات کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، کوژک ٹاپ، کان مہتر زئی، خواجہ عمران اور بالائی علاقوں میں برف باری وقفہ وقفہ سے جاری رہی خاران میں 24گھنٹے کی مسلسل بارش کے باعث گھر کی چھت گرنےسے ایک شخص زخمی جبکہ اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے ساحلی علاقوں کے ندی نالوں اور کیچ میں طوفانی بارش سے سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے مغربی ہوائوں کےایک اورطاقتور سسٹم کے باعث بلوچستان کے زیادہ ترعلاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔