• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران نے غیر قانونی مالی فوائد حاصل کئے، چارج شیٹ

اسلام آباد (رپورٹ :عاصم جاوید) احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف چارج شیٹ سامنے آ گئی۔ 27 فروری 2024 کو احتساب عدالت نمبر 1 اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی۔۔ چارج شیٹ میں عمران خان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے بطور وزیر اعظم اپریل 2019 میں ریاض حسین ، علی ریاض سے سید ذوالفقار علی بخاری (زلفی بخاری ) کے ذریعے القادر یونیورسٹی پراجیکٹ نامی ٹرسٹ کیلئے عطیہ کی مد میں 458 کنال 4 مرلہ اور 58 مربع فٹ اراضی کی صورت میں فائدہ حاصل کیایہ مالی فائدہ اس وقت لیا گیا جب القادر ٹرسٹ یا یونیورسٹی کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔ بدلے میں عمران خان نے دیگر شریک ملزمان کیساتھ مل کر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں 190ملین پاونڈز میں سے 171.159ملین پاونڈز کی غیر قانونی منتقلی ایڈجسٹمنٹ میں مدد کی۔
اہم خبریں سے مزید