• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 4 پیسے تک کی کمی،یورو کی قیمت میں 37پیسے تک کااضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی30پیسے تک بڑھ گئی، رپورٹ کے مطابق جمعرات کوروپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید279.00روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت10پیسے کی کمی سے 279.30 روپے سے کم ہو کر 279.20روپے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 4پیسے کی کمی سے 279.49روپے سے کم ہو کر 279.45روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 282.04روپے پر برقرار رہی،رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 37پیسے کے اضافے سے 301.04روپے سے بڑھ کر 301.41 روپے اور قیمت فروخت27پیسے کے اضافے سے 303.98روپے سے بڑھ کر 304.25 روپے ہو گئی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید بھی 29 پیسے کے اضافے سے 351.96روپے سے بڑھ کر 352.25روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سے 355.25روپے سے بڑھ کر 355.55 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید