پشاور( وقائع نگار ) پشاور میں مقیم مروت کمیونٹی نے لکی مروت سے پشاور علاج تعلیم اور دیگر مختلف مشکلات کے حل کیلئے آنے والے مروت افراد کے لیے پشاور کے مختلف ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز میں سہولیات اور پشاور میں مقیم طلباء کیلئے تعلیمی میدان میں حائل رکاوٹ دور کرنے اور مسائل کے حل کے ساتھ ان کو سہولیات دینے کی غرض سے مروت کمیونٹی پشاور اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں چیئرمین مروت کمیونٹی پشاور زاہد نے بیان میں کہا ہے کے پشاور آنے والے اور یہاں مقیم ضرورت مند افراد کیلئے مروت کمیونٹی پشاور نے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں اور تمام تر اخراجات بھی اپنی مدد اپ کے تحت پورے کیے جا رہے ہیں انہوں نے مروت قوم سے تعلق رکھنے والے اعلی عہدوں پر فائض افسران انڈسٹریلسٹ تاجر اور دیگر مخیر حضرات سے مروت کمیونٹی پشاور کو مضبوط کرنے اور ضرورت مندوں کے کام انے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔