اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) نئی منتخب حکومت کے باضابطہ طور پر چارج سنبھالنے کے بعد چین کے ساتھ مروجہ ایف ٹی اے ٹو میں 97 فیصد تک آئٹمز کی کوریج بڑھانے پر بات چیت شروع ہو جائے گی جیساکہ (آزاد تجارتی معاہدہ) ایف ٹی اے ٹو کے تحت پاکستان کو ایک تجربہ کار دوست ملک کے ساتھ تجارت میں اب بھی 20 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔
وزارت تجارت کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان ایف ٹی اے ٹو کے تحت اپنے حق میں مزید مصنوعات کی کوریج اور تجارت میں بھی ٹریٹمنٹ چاہتا ہے جیسا کہ چین آسیان ممالک تک بڑھا رہا ہے۔ تاہم چینی حکام بیجنگ کے حق میں ایف ٹی اے ٹو میں اپنی اشیاء کی مزید کوریج بھی چاہتے ہیں لیکن پاکستان دو طرفہ نہیں بلکہ مزید مصنوعات کی یکطرفہ کوریج چاہتا ہے۔