کراچی(این این آئی)کراچی‘ملتان اور پشاور کے اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملتان، پشاور اور کراچی کے علاقے ملیر سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔تمام نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، وائرس کی منتقلی روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔