کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جرمنی ،چین اور عمان کے سفارتکاروں نے پر امن انتخابات کے انعقاد پر نگراں حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگی ،وہ معروف صنعت کار و تاجر فضل کریم دادا بھائی کی جانب کے جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈ یگر لائس کے اعزاز دئیے گئے ،عشائیہ میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے،تقریب میں نگراں وزیراطلاعات احمد شاہ ،ایڈیشنل ہوم سیکریٹری محمد اقبال میمن،ایران،قطر ،تھائی لینڈ کے قونصل جنرلز اور دیگر نے شرکت کی ،جرمنی کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے معابین باہمی تجارت مضبوط ہے ،چین کے قونصل جنرل وانگ یوننگ نے کہا کہ چین پاکستان کا گہرا دوست ہے ۔