• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ فیض

وٹامن اے چربی میں گھلنے والے مرکبات کا ایک گروپ ہے، جو ہماری صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ آنکھوں ، مدافعتی نظام اور اعضاء کے معمول کے کام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔یہ جلد کے لیے قدرتی فائدے فراہم کرتا ہے اور بینائی کو بہتر بناتا ہے۔ یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے، جو جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ وٹامن اے خلیات کو اہم کام انجام دینے میں مدد کرتا ہے۔

اس کی کمی متعدد بیماریوں کا سبب بنتی ہے، جب کہ اس کے استعمال سے بینائی تیز، اعصابی قوت میں اضافہ، جلد صحت مند اور ہارمون متوازن رہتے ہیں۔ وٹامن اے سے بھر پور غذائوں کا استعمال آپ کو صحت مند اور توانا رہنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ذیل میں ان غذائوں کے بارے میں ملاحظہ کریں جن میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

گاجر: یہ وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، اس میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ بھی پایا جاتا ہے، روزانہ 2 سے 3 گاجریں کھانی چاہئیں۔

سمندری غذا ئیں: طبی ماہرین کے مطابق ایک ہفتے میں 2 بار لازمی مچھلی کھانی چا ہیے ، اس میں اومیگا تھری بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہےجب کہ اس کے استعمال سے نئے پٹھوں کے بننے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے۔

ٹماٹر: ٹماٹر قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہے ۔ ایک ٹماٹر میں وٹامن اے کا روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا 20 فی صد پایا جاتا ہے۔اس میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے۔

ہرے پتوں والی سبزیاں: کیلوریز میں لو اور غذائیت سے بھرپور ہرے پتوں والی سبزیوں کے استعمال سے متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ وٹامن اے کی مقدار حاصل کرنے کے لیے میتھی ، پالک اور سلاد پتے کا روزانہ اپنی غذا میں استعمال کرنا چاہیے۔

مٹر:یہ غذائیت سے بھرپور سبزی ہے ، اس کا استعمال انسانی صحت پر متعدد مثبت نتائج مرتب کرتا ہے ، مٹر کے 70 گرام میں وٹامنز کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار سے کئی زیادہ وٹامنز کی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کے 70 گرام میں صرف 65 کیلوریز پائی جاتی ہیں جب کہ اس میں وٹامن اے ، سی ، کے اور وٹامن بی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔

گرما: اس میں وٹامن کی غذائیت کے اہم ذرائع ہیں۔ اسے ہمیشہ شوق سے کھایا جاتا ہے، لہٰذا اس خربوزے میں سے کچھ کو اپنی غذا میں شامل کرنا آپ کے وٹامن کی مقدار کو بڑھا سکتا ہے۔

نوٹ: یہ موسمی سبزیاں ہیں، انہیں اپنی غذا کا لازمی جزو ضرور بنائیں۔

صحت سے مزید