اسلام آباد (طاہر خلیل) نئے منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کیلئے ایوان صدر میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کل (پیر کو) سہ پہر 3بجے ایوان صدر کے استقبالیہ ہال میں ہوگی۔ گورنرز، وزرائے اعلیٰ، مسلح افواج کے سربراہ، اراکین پارلیمان اور بیوروکریسی کے سینئر حکام، سفارتی نمائندے شریک ہوں گے۔ توقع ہے کہ صدر عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔