ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اعجاز احمد سے ہزاروں روپے کی نقدی دو موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین لیا پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے جان دار کے گودام سے 7 لاکھ 28 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیے پولیس تھانہ راجہ رام کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عبدالرشید کے گھر سے قیمتی سامان اور نقدی چوری کر لی پولیس تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم چور نے جاوید کا قیمتی موبائل فون چوری کر لیا پولیس تھانہ ممتاز اباد کے علاقے میں نامعلوم چور نے حماد کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری کر لیا۔