• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لطیف لالا ایڈوکیٹ مرحوم نے ساری زندگی حق و سچ کو نہیں چھوڑا، فاؤنڈیشن

پشاور (لیڈی رپورٹر )لطیف لالا میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز لطیف لالا شخصیت اور یادیں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا سابق ایم پی اے ارشد خان آف سردریاب گل آباد چارسدہ کے حجرے میں منعقد ہونی والی کانفرنس میں عوامی نینشل پارٹی کے بزرگ رہنماء حاجی غلام احمد بلور، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک طارق اعوان،عوامی ورکرز پارٹی کے اخونزادہ حیدر زمان،مزدور لیڈر گوہر زمان،لاہور سے آئے ہوئے مہمان امتیاز عالم ،مختیار باچا،امتیاز علی شاہ، ریٹائرڈ پی ایس پی اختر علی شاہ،میئر مردان حمایت اللہ مایار،سنگین خان ایڈوکیٹ اقبال خان، اطلس خٹک،محمد لطیف و دیگر نے شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض قیصر خان ایڈوکیٹ نے انجام دیئے لطیف لالا کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سنیئر قانون دان لطیف لالا مرحوم کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ لطیف لالا ایڈوکیٹ مرحوم نے ساری زندگی حق و سچ کا دامن نہیں چھوڑا اور حق گوئی کے علمبردار رہے انکا کہنا تھا کہ لطیف لالا مرحوم کی ملک وقوم اور بالخصوص پختون قوم کے لئے بیش بہا قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں یہی وجہ ہے آج انکا نام سنہرے حروف سے لکھا جا چکا ہےپختون قوم کے لئے مشعل راہ ہے لہذا انکا مشن جاری وساری رہے گا
پشاور سے مزید