• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے ماں بیٹی اور چار لڑکیوں سمیت 8 افراد اغواء

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے ماں بیٹی اور چار لڑکیوں سمیت 8افراد کواغواءکر لیا گیا۔ تھانہ سول لائنزکو وکٹرقمر نے بتایا کہ قوی شک ہے کہ اس کی23سالہ بیٹی (الف) کو بلال نامی شخص نے اغواء کر لیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو گلاب رحمن نے بتایا کہ میں نے 2شادیاں کی ہوئی ہیں، میری دوسری بیوی (ر) 25فروری کو اپنے چاروں بچے چھوڑ کر بغیر کسی کو بتائے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ چلی گئی اور جاتے ہوئے گھر سے 15لاکھ روپے اور اڑھائی تولہ طلائی زیورات بھی اپنے ساتھ لےگئی۔تھانہ گوجرخان کو عابد شہزاد نے بتایا کہ سائل کابڑا بیٹا واصف شہزاد عمر16 سال جو ایف اےکا طالب علم ہے کے فون پر کسی نے کال کی جس پر واصف گیٹ کھول کر باہر نکلا اورواپس نہ آیا ۔تھانہ گوجرخان کو ساجد محمود نے بتایا کہ ہم رات کو سو رہے تھے تو اس دوران میری چھوٹی بیٹی (ع) گھر چھوڑ کر چلی گئی جو میرے بٹوے سے 10 ہزارروپے نکال کر لے گئی۔تھانہ جاتلی کو مہتاب احمد نے بتایاکہ میرے والد نے فون پر بتایا کہ آپ کی بیوی (ع) ہمراہ اپنی دختر گھر سے غائب ہیں۔ ہمارے پڑوس میں ماسٹر نعم فیاض کا فارم ہے اور اس فارم پر اصغر کام کرتا تھا وہ بھی رات سے غائب ہے ۔قوی امکان ہےکہ محمد اصغرنے میری بیوی کو اغوا کر لیا ہے، گھر سے 10 ہزار روپے اور چار تولہ سونا لاکٹ سیٹ جھمکے اور2 انگوٹھیاں بھی وہ ساتھ لے گئی۔تھانہ کھنہ کو رفیعہ بی بی نے بتایاکہ سائلہ کابیٹا الطاف حسین عمر 33سال جو رنگ روغن کاکام کرتا ہے چھ سات ماہ سے غائب ہے۔ مجھے شک ہے کہ اس کوکسی نے اغواکرلیا۔تھانہ سنگ جانی کو محمدفاروق نے بتایاکہ اس کی بیوی (الف) اغواء ہو گئی ۔ اس کے گھرسے طلائی زیورات اور پانچ لاکھ روپے بھی غائب ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید