• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید بارش کے باعث جڑواں شہروں میں بجلی کا نظام درہم برہم

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) دو دن کی شدید بارش کے باعث جڑواں شہروں میں بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا۔ متعدد علاقوں کی بجلی کئی کئی گھنٹے غائب رہی جب کہ مسلسل بارش کی وجہ سے بجلی بحال کرنے میں بھی مشکلات پیش آنے سے بحالی میں گھنٹوں لگ گئے۔ ادھر ٹیپو روڈ پر یوٹیلٹی سٹور کی بجلی دو دن سے غائب ہے جس کے بارے میں بار بار شکایت درج کرا دی گئی مگر متعلقہ ڈویژن والے شکایت دور کرنے نہ پہنچے جس سے صارفین کو بھی مسائل کا سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقوں میں تاروں کی غیر مناسب تنصیب کی وجہ سے ذرا سی ہوا، آندھی اور بارش سے بجلی چلی جاتی ہے جو گھنٹوں بعد بحال ہوتی ہے ۔اس سلسلہ میں سب سے زیادہ ویسٹرج سب ڈویژن کے صارفین متاثر ہوتے ہیں جبکہ ایس ڈی او فون بھی نہیں اٹھاتے ۔ صارفیں کا کہنا ہے کہ کہ تاروں کے تنصیب کے نظام کو درست کیا جائے۔ آئیسکو ذرائع کے مطابق سٹاف کی کمی کی وجہ سے بھی بجلی کی بحالی میں مشکلات آتی ہیں تاہم سٹاف مسلسل متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں مصروف ہے۔
اسلام آباد سے مزید