• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم اکنامکس و مینجمنٹ سائنسز کالج ایف الیون ون میں ہفتہ تقریبات، مختلف مقابلوں کا انعقاد

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)ایف جی ہوم اکنامکس و منیجمنٹ سائنسز کالج ایف الیون ون میں مشترکہ ہفتہ تقریبات میں فیشن شو، آرائش گل اور پکوان مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ طالبات نے پاکستان کے تمام صوبوں کے علاقائی ملبوسات شو کیس کئے۔ مہمان خصوصی ٹی وی آرٹسٹ لیلی زبیری، صدارت پرنسپل پروفیسر روزینہ فہیم نے کی۔ ڈریس شو میں میزبان کالج کی رابعہ جوگیزئی اریش جان اور آمنہ نے ٹرافی اپنے نام کی اور ہمک کالج کی مریم مومنہ عنبرین کے حق میں دستبردار ہوئیں۔ ایمان آئمہ ماہروش ایف سکس ٹو دوئم رمشہ نائلہ ساجدہ سوئم اور انعام حوصلہ افزائی ماہ نور میمونہ عینی ایف ٹین ٹو کالج کو ملا۔ اوینہ ملک سحر شہزادی عائشہ اقصی فاطمہ آرائش گل اور نینا نور صائمہ عتیقہ فاطمہ پکوان مقابلوں میں فاتح رہیں۔ طالبات نے پنجاب، کے پی، سندھ، بلوچستان، گلگت کشمیر کے ثقافتی رنگوں کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا ۔
اسلام آباد سے مزید