• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں نشہ آور چائے پلا کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں نشہ آور چائے پلا کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان نشہ آور چائے پلا کر ڈرائیور سے رکشا اور دیگر سامان لے اڑے، واقعہ مواچھ گوٹھ کے قریب پیش آیا ، مقدمہ تھانہ موچکو میں متاثرہ رکشا ڈرائیور محمد فیاض کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے،مدعی نے پولیس کو بتایا ہے کہ سہ پہر سعید آباد کی سواری اٹھائی، سواری میں 2مرد، ایک خاتون اور 3بچے شامل تھے،فقیر کالونی پہنچ کے مجھے ایک گھر کے باہر کھڑا کیا اور اندر چلے گئے،کچھ دیر بعد گھر سے باہر آئے اور مجھے چائے پلائی،چائے پیتے ہی مجھے غنودگی ہونے لگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید