• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء کی دھاندلی نے 2018ء کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، فضل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز ) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ سے منتخب حکمران قوم کے دلوں پر حکومت نہیں کر سکیں گے.

2024ء کی دھاندلی نے 2018ء کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، سندھ اور بلوچستان اسمبلی پیسوں کے زور پر خریدی گئیں ہیں ،میری خواہش ہے محمود خان اچکزئی کو ووٹ دوں لیکن دوسری طرف پارٹی کا فیصلہ مقدم ہے، بھرپور عوامی تحریک کی جانب بڑھ رہے ہیں، جنہیں پتہ تھا میں ان کے مقابلے میں صدارتی امیدوار بنوں گا انہوں نے تجوریوں کے منہ کھولے ۔ 

وہ اتوار کو جامعہ انوار العلوم کورنگی کراچی میں جے یو آئی سندھ کی مجلس شوری ، تمام اضلاع وتحصیلوں کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

 اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری ، صوبائی امیر مولانا سائیں عبد القیوم ہالیجوی، جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو، محمد اسلم غوری ، عبدالرزاق عابد لاکھو ، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا سعودافضل ہالیجوی ، قاری محمد عثمان ، مولانا تاج محمد ناہیوں ، حاجی عبدالمالک ٹالپر ، مولانا عبداللہ مہر ، مولانا صالح اندھڑ سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ جبکہ سندھ بھر سے جے یو آئی کے امیدوران اور ضلعی و تحصیل عہدیداران بھی موجود تھے.

 صوبائی اجلاس میں جے یوآئی صوبہ سندھ کی مجلس شوریٰ، تمام اضلاع کی مجالس عاملہ کے ارکان، تحصیلوں اور پی ایسز کے امراء و نظماء عمومی ، اور سندھ بھر سے جے یو آئی کے انتخابی امیدوران شریک ہوئے، مولانا فضل الرحمٰن نے شرکاء اجلاس کو تازہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور ان کی رائے بھی طلب کی۔

اہم خبریں سے مزید