• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف بڑے بھائی کے ریکارڈ بریکر‘‘

اسلام آباد (فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) اسے خوش قسمتی کہہ لیں، معاملہ فہمی یا محض اتفاق کہ میاں نواز شریف جن حکومتی مناصب پر فائز رہے ہیں انہی عہدوں پر ان کے بھائی شہباز شریف بھی نہ صرف فائز رہے ہیں بلکہ اس حوالے سے انہیں اپنے بڑے بھائی کا ’’ریکارڈ بریکر‘‘ بھی کہا جاسکتا ہے۔ 

میاں نواز شریف پہلی بار اپریل میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے جب کہ شہباز شریف بھی پہلی بار اپریل میں وزیرِ اعلٰی منتخب ہوئے۔

 نواز شریف نو اپریل 1985 سے چھ اگست 1990 تک یعنی پانچ برس تین ماہ اور 28 دن وزیر اعلی رہے مگر شہباز شریف نے 12 برس تین ماہ اور 30 دن وزیرِ اعلی کے عہدے پر رہنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ 

میاں نواز شریف قومی اسمبلی میں تین برس 17 دن اپوزیشن لیڈر رہے جبکہ شہباز شریف تین برس سات ماہ 22 دن قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہے ہیں۔

 نواز شریف پاکستان کے سب سے زیادہ تین بار وزیرِاعظم منتخب ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں اور شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیرِاعظم منتخب ہوئے ہیں مگر نواز شریف کا یہ ریکارڈ ابھی بھی قائم ہے۔

اہم خبریں سے مزید