• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں، پی پی کی وضاحت

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزارت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم کابینہ کا حصہ نہیں ہیں، نامزد وزیراعظم شہباز شریف جس کو چاہیں کابینہ کا حصہ بنائیں۔ پیپلز پارٹی رہنما نے اپنے ایک بیان میں وزارتیں دیئے جانے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض نہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے اسحاق ڈار کی بات ماضی کی کارکردگی کے حوالے سے کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید