• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نیشنل پارٹی کا صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

پشاور(نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بحیثیت صدر پاکستان خیبر پختونخوا کے نام، صوبائی خودمختاری اور 18ویں ترمیم کی شکل میں ان کے پختونخوا پر احسانات ہیں، اے این پی حکومتی اتحاد کو نہیں، آصف زرداری کی ذات کو صدارتی انتخابات میں ووٹ دے گی، اس سلسلے میں اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے پیپلز پارٹی کے اکابرین کا جرگہ تسلیم کرتے ہوئے صدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کیساتھ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، حالیہ انتخابات میں بدترین دھاندلی اور آنے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی،بحیثیت صدر پختونخوا کے نام، صوبائی خودمختاری اور اٹھارویں آئینی ترمیم کی شکل میں آصف علی زرداری کے پختونخوا پر احسانات ہیں، اے این پی اور پختون قوم پر جو احسان انہوں نے کیا ہے، کبھی نہیں بھولیں گے، اے این پی حکومتی اتحاد کو نہیں بلکہ آصف علی زرداری کی ذات کو آنے والے صدارتی انتخابات میں ووٹ دے گی۔
اہم خبریں سے مزید