لاہور(مقصود اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف کے ساڑھے چھ ماہ میں دوسری بار وزیراعظم منتخب ہونے سے 1985 کے انتخابات میں معرض وجود میں آنے والے سیاسی شریف خاندان نے بیک وقت پارلیمانی تاریخ میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں، وزارت عظمیٰ 5،وزارت اعلیٰ8ویں بار لی، عالمی پارلیمانی نظام میں دنیا کے کسی ملک میں ایک ہی خاندان نے پانچ بار وزارت اعظمیٰ اور آٹھ بار وزارت اعلیٰ حاصل نہیں کی۔ میاں شہبازشریف نے ملکی سیاست میں بھی مسلسل دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوکر ریکارڈ قائم کیا ہے، اُن سے پہلے کوئی بھی شخصیت مسلسل دوسری بار وزیراعظم منتخب نہیں ہوسکی۔ شریف خاندان کا تیسرا ریکارڈ یہ بھی ہے کہ بیک وقت ایک بھائی وزیراعظم دوسرا وزیراعلیٰ، والد وزیراعظم صاحبزادہ وزیراعلیٰ، اور چچا وزیراعظم بھتیجی وزیراعلیٰ پنجاب رہے ہیں۔میاں نوازشریف تین بار چھوٹے بھائی شہباز شریف دو بار وزیراعظم منتخب ہوچکے ۔