کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ نے تعیناتی کے منتظر سب انسپکٹر عتیق الرحمن کو ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن ٗ سب انسپکٹر نعمت اللہ خلجی کو ایچ ایس او زرغون آباد اور سب انسپکٹر ظہر احمد ترین کو ایس ایچ او جناح ٹاؤن تعینات کر دیا ہےجبکہ ان کے پیش رو اعجاز احمد ٗ بابر بلو چ اور حاجی محمد مری کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔