• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، اسد الرحمٰن گیلانی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف نےپہلا حکم اپنے نئے سیکر ٹری کی تقرری کا کیا۔

 پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کےگریڈ 21 کے افسر اسد الرحمن گیلانی کو وزیراعظم کا سیکرٹری ( پرنسپل سیکر ٹری ) تعینات کردیا گیا۔

اسد الرحمن گیلانی ایڈیشنل انچارج پاور ڈویژن تعینات تھے۔

وہ 24ویں کامن کے افسر ہیں، اس سے قبل وہ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار‘ سیکر ٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ کے عہدوں پر فائزرہ چکے ہیں، چیئر مین نادرا کا بھی اضافی چارج ان کے پاس رہا، وزیر اعظم آفس میں بطور ایڈیشنل سیکر ٹری کام کر چکے ہیں ۔

خرم آغا کو وزیراعظم کے موجودہ پرنسپل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹاکر و فا قی سیکرٹری کامرس تعینات کردیا گیا۔ وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ 

موجودہ سیکرٹری کامرس محمد صالح فاروقی کے عہدے سے ہٹادیا گیا ،انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر کوسیکرٹری وزارتِ دفاعی پیداوار مقرر کیا گیا ۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) چراغ حیدر کا تقرر کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے کیا گیا ، تقرر 5 مارچ 2024 سے شمار ہو گا۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر اورجوائنٹ سیکرٹری وزارتِ منصوبہ بندی خیر محمد کلوار کو تبدیل کرکے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

در یں اثنا ءڈپٹی چیف اکاؤنٹس افسر، چیف اکاؤنٹس آفیسر آفس، وزارتِ خارجہ امور عمار رحمان کو تبدیل کرکے امریکہ میں پاکستان کے سفارت خانہ میں 3سال کیلئے بطور فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر مقرر کیا گیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید