کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم میں لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد اسلام آباد پہنچ چکی ہے ۔ بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈین کیرون پولارڈ کی خدمات حاصل ہونے کا امکان ہے۔ کراچی کو چھ میچ میں چار بار شکست ہوچکی ہے ۔ دوسری جانب کوئٹہ نے چھ میں سے چار میچ جیتے ہیں ایک ہار ا، ایک بارش کی نذر ہوگیا۔ پیر کو کوئٹہ کے فاسٹ بولر سہیل خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بولرز کے لیے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ مجھے لگتا ہے بولرز کو اسپائیکس پہننے سے بھی منع کردیاجائےگا۔ باؤنڈزیز بھی چھوٹی ، پچز فلیٹ ہوگئیں ہیں۔ بولرز کیلئے کچھ سپورٹ ضرور ہونی چاہیے۔