• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی میلہ کی سرگرمیاں ملتوی ، مویشی منڈی 5 دن جاری رہے گی

کوئٹہ(خ ن)محکمہ لوکل گورنمنٹ حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق مویشی مالکان کی مشکلات اور طویل فاصلے کے سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے جو پہلے ہی اپنی روزی روٹی کمانے اور سبی میلے میں کاروباری سرگرمی کی غرض سے سبی پہنچ چکے ہیں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف مویشیوں سے متعلق سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔لہذا مویشیوں کی خرید و فروخت اور محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام "مویشی منڈی کا شیڈ " 5 دن تک جاری رہے گا۔ علاؤہ ازیں سبی میلہ سے متعلق دیگر تمام سرگرمیاں اگلے احکامات تک ملتوی رہیں گی۔
کوئٹہ سے مزید