اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) کامسیٹس یونیورسٹی اور ڈی ایٹ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو ئے ۔ تقریب میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم اور فرسٹ قونصلر مسعود حاگیگی بھی موجود تھے جبکہ پروفیسر عباس افخامی اور پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک تعلیمی اور سائنسی میدان میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔