• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

پشاور(جنگ نیوز) ضلع مہمند بجلی کے 24 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔پشاور ٹو باجوڑ شاہراہِ دو گھنٹے بند۔ سرکاری اہلکار غائب، مریضوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ۔ فوری طور پر بجلی بحال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مراد خان ، نورشاہ علی، آیاز خان، باچا ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کے دوران کہی ۔ کہ ہم کو واپڈا اہلکاروں نے تنگ کرکے سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور کیا گیا ۔ کیونکہ چوبیس گھنٹے میں آدھا گھنٹہ بھی بجلی سپلائی نہیں ہوتی۔ جس کی وجہ سے ٹیوب ویل ، ڈگ ویل، بند ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی کا شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔ مگر واپڈا اہلکار ہمارے بچوں بچیوں اور ہمارے تکلیف کو مذاق سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ کوئی بھی عوامی نمائندہ یا سرکاری اہلکار بھی ان کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔ مگر ہم عوام نے زور پر عوام کے ساتھ کی گئی 6 گھنٹوں معاہدے کے مطابق بجلی چاہتے ہیں ۔ جو کہ خود ڈی سی مہمند ، ایکسن واپڈا نے ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ کیا گیا ہے ۔
پشاور سے مزید