پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہا جسکے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے گیس کی فراہمی فوری ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے شہر کے علاقوں مومن ٹاؤن، حاجی ٹاؤن، خواجہ ٹاؤن، شاہنواز ٹاؤن، صمدو گڑھی، باجوڑی محلہ، مدینہ کالونی، بشیر آباداور سعید آباد نمبر،تاج آباد،دانش آباد اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے