اسلام آ باد (رانا غلام قادر )شہباز شریف ان اور انوار الحق کا کڑآؤٹ ہو گئے ،شہباز شریف پاکستان کے 32ویں وزیراعظم بن گئے،صدر مملکت نے شہباز شریف کی بطوروزیراعظم تعینات کردی ،کابینہ ڈویژن نےوزیراعظم کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انوار الحق کاکڑ کوبطور نگران وزیراعظم سبکدوش، تمام25وفاقی وزراء،مشیر اور معاونین خصوصی بھی فارغ ، شہباز شریف نےوزیراعظم کے عہدے کا حلف پیر کے روزاٹھایا ۔ صدر مملکت نے شہباز شریف سےوزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔شہباز شریف کو گذشتہ روز قومی اسمبلی نے 24 واں وزیر اعظم منتخب کیا ،انوار الحق کاکڑ سمیت پاکستان کے8 نگران وزراء اعظم تعینات رہے ہیں۔شہبازشریف نگران وزراء اعظم سمیت پاکستان کے32 ویں وزیر اعظم بنے ہیں۔ شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔انوارالحق کاکڑنگران وزیراعظم نہیں رہے،انوار الحق کاکڑ کوبطور نگران وزیراعظم سبکدوش کردیا گیا ۔