• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، پی ایس ایل میچ کے دوران سڑک کی بندش سے روک دیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پی ایس ایل کے میچ کے دوران سوک سینٹر تا اسٹیڈیم تک (سر شاہ سلیمان روڈ) کی بندش سے روک دیا ہے اور مزید کہا ہے کہ انتظامیہ ضرورت سمجھے تو صرف اسٹیڈیم میں ٹیم کی آمد و رفت کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ عام ٹریفک کے لیئے بند کر سکتی ہے،جس دن لوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے تو پھر وہ بہت کچھ کریں گے، ، آپ لوگ لکھ کر دیں کہ بلاوجہ کوئی سڑک بند نہیں ہوگی۔ چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے پی ایس ایل کے لئے سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر پولیس حکام کو سر شاہ سلیمان روڈ کی بندش سے متعلق 6 مارچ تک مشترکہ جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ایس ایل کے لئے سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا سمیت دیگر ڈی آئی جیز پیش ہوئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ہماری جانب سے کوئی بھی سڑک بند نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ ہمیں بے وقوف بنانے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ کہاں ہیں ڈی آئی جی آپریشنز۔ ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ سیکیورٹی کے مسئلے کی وجہ سے سڑک بند کی گئی۔ چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ سارے شہر کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے سیکیورٹی کے نام پر۔ جب ٹیم کا آنا جانا ہو تو اس وقت سڑک بند کرو تاکہ لوگوں کو مشکل نہ ہو۔ جس دن لوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے تو پھر وہ بہت کچھ کریں گے۔ پہلے بھی لوگوں کو سمجھایا گیا لیکن کسی نے سمجھا نہیں۔ مجھے بہت مایوسی ہوئی آپ لوگوں کے جواب سے جبکہ عدالت کے واضح احکامات تھے۔
اہم خبریں سے مزید