جنیوا ( جنگ نیوز) اقوام متحدہ کا چین سے اسکی سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ، کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ چین، سنکیانگ اور تبت میں انسانی حقوق کی ’’خلاف ورزی‘‘ والے قانون بند کرے۔ چین کا اپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ کچھ مغربی ممالک نے سنکیانگ اور زیزانگ سے متعلق مسائل پر افواہیں اور جھوٹ گھڑ لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ا س کے دفتر کی جانب سے دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کرے اور اور چین سے کہا کہ وہ سنکیانگ اور تبت میں انسانی حقوق کی ’’خلاف ورزی‘‘ کرنے والے قانون، پالیسیوں اور طریقوں کو بند کرے۔ چین کا ردعمل کیا ہے؟ ماؤ ننگ: لوگوں کے لیے خوشگوار زندگی سب سے اہم انسانی حق ہے۔