• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ بار کے انتخابات فوری طور پر کرائے جائیں، انصاف پینل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انصاف وکلاء پینل کے صدر کے امیدوار ہادی ایڈووکیٹ نے ایک پینل کی جانب سے 9 مارچ کو کوئٹہ بار کے الیکشن ملتوی کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ بار کے انتخابات پہلے ہی پانچ ماہ کی تاخیر سے ہورہے ہیں اس لئے انتخابات فوری طور پر کرائے جائیں ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بار کے الیکشن 9 مارچ کو شیڈول کے مطابق ہونے ہیں ایک پینل نے الیکشن ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا ہے یہ غیر آئینی عمل ہے الیکشن ری شیڈول نہیں ہونے چاہیں ، وکلاء کی ذمہ داری ہے کہ آئین کے مطابق کام کرنے کو یقینی بنائیں ۔
کوئٹہ سے مزید