کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہزارہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا بلوچستان شیعہ کانفرنس کا نائب صدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاؤن کے علاقے جنرل موسیٰ روڈ پر رہائش پذیر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی محمد رمضان کو اتوار کی شب گھر کے باہر دو نامعلو م موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا ۔